حیدرآباد

حیدرآبادیوں کیلئے تحفہ: ایرپورٹ تک رسائی آسان بنانے 345 کروڑ سے 6 لین فلائی اوور کی منظوری

حیدرآباد کے عوام کے لئے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور شمس آباد ایرپورٹ تک رسائی کو مزید آسان بنانے ایک نئے اور عظیم الشان6لین فلائی اوور کی تعمیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے عوام کے لئے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور شمس آباد ایرپورٹ تک رسائی کو مزید آسان بنانے ایک نئے اور عظیم الشان6لین فلائی اوور کی تعمیر کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

حکومت نے حیدرآباد سے شمس آباد تک میٹرو کی توسیع کا روٹ میپ پہلے ہی تیار کر لیا ہے لیکن اب اس کے متوازی جی ایچ ایم سی نے ایک بڑے فلائی اوور کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ فلائی اوور میلاردیوپلی، شمس آباد اور کاٹے دھان جنکشنس سے گزرے گاجس سے نہ صرف ایرپورٹ جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا بلکہ نیشنل ہائی وے استعمال کرنے والوں کے لئے بھی سفر انتہائی سہل ہو جائے گا۔


اس فلائی اوور کی تعمیر پر تقریباً 345کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ فلائی اوور 6لین پر مشتمل ہوگا اور دونوں اطراف آمد و رفت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


اس کا بنیادی مقصد ایرپورٹ جانے والے مسافروں کو ٹریفک جام سے نجات دلانا اور پارکنگ و سفری اخراجات میں کمی لانا ہے۔ یہ نیا ڈھانچہ ‘حیدرآباد سٹی انوویشن اینڈ ٹرانسفارمیٹو انفراسٹرکچر’ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کا بین الاقوامی معیار کا رابطہ بحال ہو سکے۔


صرف ایرپورٹ روٹ ہی نہیں بلکہ جی ایچ ایم سی شہر کے دیگر حصوں میں بھی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے متحرک ہے۔پنجہ گٹہ ناگرجنا سرکل سے جی وی کے مال کی سمت ایک اسٹیل بریج کی تعمیر کی تجویز ہے۔

کے بی آرپارک کے اطراف بھی فلائی اوورس کی تعمیر فی الحال تجویز کے مرحلہ میں ہے جن کے ٹنڈرس جلد طلب کئے جائیں گے۔


ان نئے فلائی اوورس کی تعمیر سے مستقبل قریب میں حیدرآباد کے شہریوں کو شدید ٹریفک سے بڑی راحت ملنے کی امید ہے اور ایرپورٹ تک کا سفر منٹوں میں طے ہو سکے گا۔