چھتیس گڑھ کے بستر میں ہجوم کاچرچ پر حملہ
چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پورکے بستر علاقہ میں آج ایک چرچ میں توڑپھوڑ کی گئی اور سینئرپولیس ملازم پر حملہ کیاگیا۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پورکے بستر علاقہ میں آج ایک چرچ میں توڑپھوڑ کی گئی اور سینئرپولیس ملازم پر حملہ کیاگیا۔
قبائیلیوں کے حملہ میں ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیا۔ زخمی عہدیدارنارائن پورکے سپرنٹنڈنٹ پولیس سدانندکمارہیں جنہیں اپنا سر پکڑے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کے چہرے سے خون بہہ رہاتھا۔
انہیں ایک ہاسپٹل میں منتقل کردیاگیا ہے۔ اتوارکے روز ضلع نارائن پورکے ایکداگاؤں میں تبدیلیئ مذہب کے مسئلہ پر دوفرقوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے خلاف احتجاج کرنے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی۔
کچھ ہی دیرمیں بحث و تکرار دومخالف گروپس کے درمیان بڑے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ کرسیاں اور پتھر پھینکے گئے اور لوگوں کے درمیان گھونسے بازی بھی ہوئی۔
احتجاج کوروکنے سیکیوریٹی عملہ کوطلب کیاگیا۔ ایس پی نے بتایاکہ میں فوری جائے واقعہ پر پہونچااور احتجاجیوں کو سمجھایا منایا۔شروع میں ایسالگا کہ وہ لوگ مان گئے تاہم بعد میں اچانک کسی نے میرے سرپرلاٹھی سے وارکیا۔