دہلی

گوتم اڈانی ایشیاء کے دولت مند ترین شخص برقرار

وم برگ بلیئنیرس اِنڈیکس کے بموجب ارب پتی گوتم ادانی نے ایشیاء کے رئیس ترین فرد کا دوبارہ اعزاز حاصل کرلیا اور صدرنشین ریلائنس انڈسٹریز مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نئی دہلی: بلوم برگ بلیئنیرس اِنڈیکس کے بموجب ارب پتی گوتم ادانی نے ایشیاء کے رئیس ترین فرد کا دوبارہ اعزاز حاصل کرلیا اور صدرنشین ریلائنس انڈسٹریز مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
24 گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے

ہفتہ کو 6 بجے شام کے اعداد و شمار کے مطابق ادانی جو ادانی گروپ کے صدرنشین ہیں 111 بلین امریکی ڈالرس کی خالص دولت کے ساتھ انڈیکس پر 11 ویں مقام پر ہیں جبکہ امبانی جن کی دولت 109 بلین ڈالرس ہے ان سے پیچھے ہوگئے ہیں۔

ادانی گروپ کے اسٹاکس میں قابل لحاظ اضافہ ادانی کے امبانی کو اوورٹیک کردینے کی اصل وجہ ہے۔ جیفریس کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن ادانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ گروپ جارحانہ توسیعی منصوبے رکھتا ہے،جس میں آئندہ دہے کے دوران سرمایہ اخراجات میں 90 بلین ڈالرس بھی شامل ہے۔

قبل ازیں اس ہفتہ گوتم ادانی نے ادانی گروپ کے مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی تھی اور بتایا تھا کہ امریکہ کے شارٹ سیلر ہیڈن برگ کے دوہرے حملہ سے سنبھل جانے کے باعث کمپنی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

دانی نے سالانہ رپورٹ میں یہ بتایا کہ گروپ نے گزشتہ سال درپیش تقاضوں کی کس طرح تکمیل کی اور اس بات کو نوٹ کیا کہ ان تقاضوں پر قابو پانے سے ان کے عزم و حوصلہ کو استحکام حاصل ہوا اور ہندوستان کی لچک سے تحریک ملی۔

انہوں نے کہا ”آنے والے دنوں میں غیرمعمولی مواقع حاصل ہوسکتے ہیں اور میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ ادانی گروپ آج جس قدر مضبوط و مستحکم ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا“۔ بلوم برگ بلیئنیرس اِنڈیکس دنیا کے دولت مند افراد کی روزانہ رینکنگ کرتا ہے اور نیویارک میں ہر ٹریڈنگ ڈے کے اختتام پر اسے اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔