تلنگانہ

ڈینگی سے خاتون ڈاکٹر کی موت

تین دن قبل بخار آنے پر یشودا ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ انہیں ڈینگو ہوا ہے۔ لعش کو حیدرآباد سے نارائن کھیڑ لیا گیا۔

نارائن کھیڑ: ڈینگی سے ایک نوجوان ڈاکٹر لڑکی کی موت ہوگئی۔ ضلع سنگا ریڈی کے نارائن کھیڑ منڈل کے موضع وینکٹا پور سے تعلق رکھنے والے اسپیشل برانچ ہیڈ کانسٹیبل رامو کی دختر ویشنوی 27سالہ نظام آباد گورنمنٹ میڈکل کالج میں ایم بی بی ایس کی تکمیل کے بعد حیدرآباد کے سرکاری میڈیکل کالج میں پی جی سال اول کی طالبہ تھی۔

تین دن قبل بخار آنے پر یشودا ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ انہیں ڈینگو ہوا ہے۔ لعش کو حیدرآباد سے نارائن کھیڑ لیا گیا۔

متوفیہ کا چھوٹا بھائی پرشانت کینیڈا سے نارائن کھیڑ کل رات پہونچا۔ آج 10 بجے دن ارتھی جلوس قیام گاہ واقع نارائن سے موضع ضلع ونگٹا پورمیں ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔

متوفیہ سینئر صحافی وٹھل نارائن کھیڑ کی بھانجی ہوتی تھیں۔

ارتھی جلوس اور آخری رسومات میں سیاسی،سماجی، مذہبی قایدین، رشتہ داروں، سرکاری عہدیداروں،و طالبات،مقامی عوام کثیر تعداد میں شریک تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 7288046743پر ربط کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w