حیدرآباد

کار سے 7 کیلو سونا300کیلوچاندی ضبط

سنٹرل زون کے ڈپٹی کمشنرایم وینکٹیشورلونے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد عابڈس پولیس گن فاؤنڈری روڈ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی۔

حیدرآباد: عابڈس پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 7کیلوسونا اور300کیلوچاندی ضبط کرلی۔

سنٹرل زون کے ڈپٹی کمشنرایم وینکٹیشورلونے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد عابڈس پولیس گن فاؤنڈری روڈ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی۔

اس دوران سفیدرنگ کی الیکٹرک کار کی بھی تلاشی لی گئی جس میں سے 7 کیلوسونا اور300 کیلو چاندی برآمدہوئی جسے پولیس نے ضبط کرلیا۔

اس کارمیں 2افراد سوارتھے جنہیں حراست میں لے لیا۔ عابڈس پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

a3w
a3w