تلنگانہسوشیل میڈیا

سنگباری میں مسجد کونقصان : گورنمنٹ کالج پرگی کے پرنسپل، وائس پرنسپل کی غنڈہ گردی!

گورنمنٹ کالج پرگی کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کی غنڈہ گردی کا واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔ان دوسرکاری ملازمین نے مبینہ طورپرمسجد اور ایک قطعہ اراضی پر زیرتعمیر ڈھانچہ کونقصان پہونچاہے۔

حیدرآباد: گورنمنٹ کالج پرگی کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کی غنڈہ گردی کا واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔ان دوسرکاری ملازمین نے مبینہ طورپرمسجد اور ایک قطعہ اراضی پر زیرتعمیر ڈھانچہ کونقصان پہونچاہے۔

بتایا جاتاہے کہ ان دونوں نے کالج کے طلبہ کے ذریعہ زیرتعمیرڈھانچہ کے پلرس کومنہدم کرادیا۔ذرائع کے مطابق پرگی کے تمکولاگوڑہ میں حکومت کی جانب سے غریب اہل افراد کومکانات کی تعمیر کے لئے قطعہ اراضیات تقسیم کی گئیں۔

ایک حافظ صاحب کوبھی پلاٹ منظور ہوا۔وہ اس پلاٹ پر اپنا مکان تعمیر کرارہے تھے۔ تعمیری کام سرکاری کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کوہضم نہیں ہوپائے۔

انہوں نے تعمیری کام پراعتراض کیا۔ بتایا جاتاہے کہ ان دونوں نے کالج کے طلباء کو تعمیر کے مقام پر روانہ کیا اور پلرس کو منہدم کرادیا۔اس دوران سنگباری سے قریب میں واقع مسجد عائشہ کونقصان پہونچا۔

اس سلسلہ میں محمدنعیم الدین مسجدکمیٹی نے پرگی پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کرائم نمبر 217/2023 کے تحت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاتاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

a3w
a3w