شمالی بھارت

کانپور تشدد‘ شرپسندوں کو پیسہ دیا گیا تھا: کیس ڈائری

ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو تیقن دیا گیا تھا کہ پکڑے جانے پر انہیں مفت قانونی امداد ملے گی۔ شرپسندوں کو 7 تا 9 دن کی تربیت دی گئی تھی۔ کانپور تشدد کے سلسلہ میں 60 سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

کانپور: کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی نے عدالت میں کیس ڈائری داخل کی ہے۔ پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما کے ریمارکس پر ایک مقامی تنظیم نے کانپور بند منانے کی اپیل کی تھی۔ سرکاری وکیل دنیش اگروال نے کیس ڈائری داخل کی۔

 ایس آئی ٹی تحقیقات کے بموجب شرپسندوں کو تشدد برپا کرنے کے لئے پیسہ دیا گیا تھا۔ پتھر پھینکنے والوں کو 500-1000 روپے اور پٹرول بم استعمال کرنے والوں کو 5 ہزار روپے دیئے گئے تھے۔

a3w
a3w