بھارت

کانگریس ورکرس میں بی جے پی سے لڑنے کی ہمت: پرینکا گاندھی

نوارائے پور: کانگریس قائد پرینکاگاندھی وڈرا نے اتوار کے دن کہا کہ لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن جماعتوں سے توقعات ہیں کہ وہ متحد ہوجائیں لیکن زیادہ توقعات کانگریس سے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

انہوں نے پارٹی ورکرس سے کہا کہ وہ کانگریس کا پیام عوام میں لے جائیں اور حکومت کی ناکامیاں اجاگرکریں۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے یہاں اپنی پارٹی کے 85 ویں پلینیری سیشن میں کہا کہ اب ہمارے لئے صرف ایک سال رہ گیا ہے۔

ہم سے یعنی اپوزیشن سے توقعات ہیں کہ ہم متحد ہوجائیں گے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں اورلوگوں کو جن کی آئیڈیالوجی بی جے پی مخالف ہے متحد ہوجاناچاہئیے۔

سبھی سے توقعات ہیں لیکن زیادہ توقعات کانگریس سے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کیلئے لڑنے پر کانگریس ورکرس کی جدوجہد کی ستائش کی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ کے اندر بی جے پی سے لڑنے کی ہمت ہے۔

وقت آگیا ہے کہ ملک کو یہ ہمت دکھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو منڈل سطح سے تنظیم کو مستحکم کرنا ہے۔