بھارت

کانگریس کے نئے صدر کا 20 ستمبر سے قبل انتخاب

کانگریس صدر کے انتخاب کا عمل اتوار کے دن شروع ہوگیا۔ پارٹی کی الیکشن اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ وہ 20 ستمبر تک نئے صدر کو منتخب کرنے کے شیڈول کی پابند ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر کے انتخاب کا عمل اتوار کے دن شروع ہوگیا۔ پارٹی کی الیکشن اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ وہ 20 ستمبر تک نئے صدر کو منتخب کرنے کے شیڈول کی پابند ہے۔

صدر نشین سنٹرل الیکشن اتھاریٹی مدھوسدن مستری نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اب کانگریس ورکنگ کمیٹی کو پارٹی صدر منتخب کرنے کی قطعی تاریخ کو منظوری دینا ہے۔ یہ تاریخ 21اگست اور 20 ستمبر کے درمیان ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شیڈول کے پابند ہیں، ہم نے پارٹی قیادت کو الیکشن شیڈول پہلے ہی بھیج دیا اور ہمیں سی ڈبلیو سی کی منظوری کا انتظار ہے۔ یہ پوچھنے پرکہ آیا بلاک‘ضلع اور پردیش کانگریس کی سطح پر تنظیمی انتخابات مکمل ہوگئے؟

مستری نے جواب دیا‘ ہاں یہ عمل مکمل ہوچکا ہے۔ سونیاگاندھی اور کانگریس پارٹی کہتے رہے ہیں کہ 20 ستمبر تک کانگریس کونیاصدر مل جائے گا۔ اسی دوران پتہ چلا ہے کہ گروپ23نے انتخابی عمل اور اس کے صاف وشفاف ہونے پر گہری نظر رکھی ہے۔ آج تک یہ واضح نہیں کہ آیا راہول گاندھی کانگریس صدر بننے پر آمادہ ہوجائیں گے۔