کرسمس کے موقع پر پادریوں کے درمیان جھگڑا
شام کے کیتھولک چرچ کے ارنا کولم انگمالی آرچی ڈی او سیز میں سینٹ میری کیتھڈرل باسلیکا کرسمس کے موقع پر اتوار کو ویران نظر آیا۔
ترواننتا پورم: شام کے کیتھولک چرچ کے ارنا کولم انگمالی آرچی ڈی او سیز میں سینٹ میری کیتھڈرل باسلیکا کرسمس کے موقع پر اتوار کو ویران نظر آیا، کیوں کہ پادریوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا اور دونوں مخالف گروپس نے فیصلہ کیا کہ تصفیہ تک وہاں کوئی اجتماع منعقد نہیں کیا جائے گا۔
جمعہ اور ہفتہ کو دونوں گروپس کے درمیان ہاتھا پائی اور لڑائی ہوئی۔ کارڈینل کی ہدایت کے مطابق قربان گاہ کے بجائے بڑے پیمانہ پر پادریوں کے ذریعہ مقدس اجتماع کا انعقاد کرنا چاہتے تھے۔
ہنگامہ آرائی کا اختتام پادریوں سمیت کئی افراد کے زخمی ہونے اور ہاسپٹلس میں شریک ہونے کے ساتھ ہوا۔ باسلیکا بند نہیں ہے، لیکن دونوں متحارب گروپس نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک اس معاملہ پر اتفاقِ رائے نہیں ہوجاتا کوئی مقدس اجتماع منعقد نہیں کیا جائے گا۔
اجتماع کی حمایت کرنے والے عام لوگوں اور پادریوں کا کہنا ہے کہ باسلیکا کی قربان گاہ کو دوبارہ پاک کیا جانا چاہیے، تاکہ یہاں مقدس اجتماع منعقد کیا جاسکے۔ دونوں گروپس کے درمیان لڑائی میں قربان گاہ کو اکھاڑ پھینکا گیا تھا۔ اس معاملہ میں مداخلت کے لیے ویٹیکن کو پہلے ہی ایک خط بھیج دیا گیا ہے۔