کھیل

عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

سابق کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تصویر شئیر کی جس میں انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ مکہ مکرمہ کی صحن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جدہ: ہندوستانی ٹیم کے سابق اسٹار آل راونڈر عرفان پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
نواز شریف نے عمرہ ادا کیا
سعودی عرب میں عمرہ کیلئے فیملی ویزا
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

سابق کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تصویر شئیر کی جس میں انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ مکہ مکرمہ کی صحن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے‘۔

واضح رہے کہ عرفان پٹھان نے فاسٹ بولر کی حیثیت 12 دسمبر 2003 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ 9 جون 2004 کو آسٹریلیا کے ہی خلاف ایک روزہ کرکٹ کا آغاز کیا۔

عرفان پٹھان نے 24 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے 28 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ابتدائی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ہندوستان ٹیم کا بھی وہ حصہ تھے۔