کرناٹک

کرناٹک کے وزیر کا رام مندر کو چاندی کی اینٹ کا عطیہ

کرناٹک کے وزیر ڈاکٹر سی این اشوت نارائن کی قیادت میں 150بھکتوں کی ٹیم نے جمعرات کو ایودھیا کے رام مندر کے لیے چاندی کی اینٹ عطیہ میں دی۔

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر ڈاکٹر سی این اشوت نارائن کی قیادت میں 150بھکتوں کی ٹیم نے جمعرات کو ایودھیا کے رام مندر کے لیے چاندی کی اینٹ عطیہ میں دی۔

ماتا سیتا کے لیے چاندی کی ساڑی اور بھگوان رام اور لکشمن کے لیے شلیاس بھی پیش کیے گئے۔ وزیر نے رام جنم بھومی تیرشیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹریش چمپک رائے اور رام مندر نیاس کے عہدیداروں کو ”بھارت ماتا کی جئے“، ”گنگا ماتا کی جئے“، ”سریو ماتا کی جئے“، ”جئے شری رام“ کے نعروں کے درمیان یہ عطیات حوالے کیے۔

رام نگر کے بھکت جمعرات کی صبح 11بجے مندر پہنچے۔ کرناٹک نژاد پنڈت گوپال بھٹ اور ان کے مددگاروں نے چاندی کی اینٹ، چاندی کی ساڑی اور شلیاس کی پوجا کی۔

پنڈتوں نے ایودھیا کی مقدس مٹی بھی بھکتوں کو پیش کی۔ وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ ایودھیا اور رام نگر کے راما دیورا بیٹا کے درمیان روایتی رشتہ ہے (اب آپ جانتے ہیں کہ یہ نام کس طرح اخذ کیا گیا) رام مندر سے مقدس مٹی حاصل کی گئی جسے راما دیورا بیٹا کو پیش کیا جائے گا۔ مقدس مٹی رام دیورا بیٹا لے جاکر اسے وہاں کی مٹی میں ملادیا جائے گا۔

a3w
a3w