شمالی بھارت
رام دیو کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت
بہار کے ایک جہد کار نے یوگا گرو رام دیو کے خلاف پنڈتوں کے ایک حالیہ اجلاس میں اپنے ریمارکس کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شکایت درج کروائی ہے۔
مظفر پور: بہار کے ایک جہد کار نے یوگا گرو رام دیو کے خلاف پنڈتوں کے ایک حالیہ اجلاس میں اپنے ریمارکس کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شکایت درج کروائی ہے۔
تمنا ہاشمی نے رام دیو کے خلاف یہاں ایک مقامی عدالت میں شکایت درج کروائی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے۔
یوگا گرو نے جمعہ کو راجستھان کے برمیر میں پنڈتوں کے ایک اجلاس میں ہندوازم کا اسلام اور عیسائیت سے موازنہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مسلمان دہشت پھیلاتے ہیں اور ہندو عورتوں کا اغواء کرتے ہیں۔
چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ مظفر پور کے روبرو شکایت دائر کرنے کے بعد ہاشمی نے رپورٹرس سے کہا ”رام دیو کا مسلمانوں اور اسلام کے خلاف بیان قابل اعتراض ہے اور اس سے جذبات مجروح ہوتے ہیں“۔
a3w