شرد پوار نے کھرگے اور راہول گاندھی سے ملاقات کی
سمجھا جاتا ہے کہ اس میٹنگ کے دوران تینوں لیڈروں نے اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس-انڈیا کو درپیش چیلنجوں اور عام انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے جمعہ کو یہاں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔
مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا، "ملک کے لوگوں کی آواز کو مزید بلند کرنے کے لیے، آج مسٹر راہل گاندھی جی کے ساتھ، میں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے ملاقات کی۔ ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ جڑے گا انڈیا، جیتے گا انڈیا ۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے میٹنگ کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر میں مسٹر گاندھی، مسٹر کھڑگے اور مسٹر پوار ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس میٹنگ کے دوران تینوں لیڈروں نے اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس-انڈیا کو درپیش چیلنجوں اور عام انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
شراب گھپلے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی گرفتاری کے ایک دن بعد ہونے والی اس میٹنگ کو خاص طور پر اہم قرار دیا جا رہا ہے۔