کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے اطلاع دی ہے کہ82 ویں آل انڈیا انڈسٹریل اگزیبیشن، نمائش گراؤنڈنامپلی پر یکم جنوری2023 سے15 فروری 2023 تک روزانہ8 بجے سے منعقدہوگی۔
حیدرآباد: کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے اطلاع دی ہے کہ82 ویں آل انڈیا انڈسٹریل اگزیبیشن، نمائش گراؤنڈنامپلی پر یکم جنوری2023 سے15 فروری 2023 تک روزانہ8 بجے سے منعقدہوگی۔
اس سلسلہ میں ٹرافک کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ آرٹی سی بسیں، خانگی بسیں اور ہیوی وہیکلس آنے والی گاڑیوں کو ایس اے بازار اورجامباغ کی سمت سے آنے والے گاڑیوں کو نامپلی کی طرف معظم جاہی مارکٹ براہ عابڈس کی طرف موڑدیا جائے گا۔
خانگی بسوں اورہیوی وہیکلس پولیس کنٹرول روم اوربشیرباغ کونامپلی کی طرف اسٹارپٹرول پمپ اوربی جے آر مجسمہ براہ عابڈز کی طرف موڑ دیاجائے گا۔ بیگم بازارچھتری سے لائٹس گڈس وہیکلس براہ مالاکنٹہ‘ الاسکا جنکشن براہ دارالسلام اورایک مینارنامپلی کی طرف موڑ دیاجائے گا۔
دارالسلام گوشہ محل سڑک سے آنے والے لائٹس گڈس وہیکلس بشمول ڈی سی ایم گاڑیوں کوافضل گنج یا عابڈس کی طرف الاسکابراہ بیگم بازار، سٹی کالج اور نیاپل کی طرف موڑ دیاجائے گا۔
آرٹی سی بسیں گڈس وہیکلس موسیٰ باؤلی، بہادرپورہ کی طرف سے آنے والی ٹرافک کو نامپلی براہ سٹی کالج اورنیاپل اورمعظم جاہی مارکٹ کی طرف موڑ دیاجائے گا۔ واضح ہوکہ یہ ٹرافک تحدیدات صنعتی نمائش کے سلسلہ میں کئے گئے ہیں۔
ٹرافک پولیس حیدرآبادنے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ دیگر ٹرانسپورٹ سسٹم آرٹی سی بس اورمیٹرو ریل سرویس سے استفادہ کریں تاکہ ٹرافک کے بہاؤمیں خلل نہ ہو اورمسافرین اپنی منزل تک کسی زحمت کے بغیر پہنچ سکیں۔