مہاراشٹرا

آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر کو بم دھماکہ سے اڑا دینے کی دھمکی

مہاراشٹرا کے ناگپور میں آرایس ایس کے ہیڈکوارٹرس پر آج سیکوریٹی سخت کردی گئی جب ایک نامعلوم کالر نے اسے بم دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی۔

ناگپور: مہاراشٹرا کے ناگپور میں آرایس ایس کے ہیڈکوارٹرس پر آج سیکوریٹی سخت کردی گئی جب ایک نامعلوم کالر نے اسے بم دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی۔

متعلقہ خبریں
امپھال کالج کے قریب بم دھماکہ، ایک ہلاک
’آر ایس ایس اب بے معنی ہوچکی ہے‘: پون کھیڑا
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

ڈی سی پی زون III گورکھ بھامرے نے کہا کہ پولیس کنٹرول روم میں ایک بجے دن ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے محل علاقہ میں واقع آرایس ایس کے ہیڈکوارٹرس کو بم دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بم کا پتہ چلانے والے اور اسے ناکارہ بنانے والے اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا اور پوری عمارت کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی۔

طلایہ گردی میں شدت پیدا کردی گئی ہے اور پولیس کالر کا پتہ چلانے فون نمبر کی ٹریکنگ کررہی ہے۔

ہیڈکوارٹرس کی عمارت پر پہلے سے تعینات سنٹرل ڈیزرف فورس اور ناگپور پولیس کے دستوں کے علاوہ احتیاطی اقدام کے طور پر مزید فورسس تعینات کردی گئی ہیں۔

ہیڈکوارٹرس کے قریب رہنے والے شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی سیکوریٹی فورسس نظر رکھ رہی ہے۔ ناگپور پولیس کمشنر نے بم کی دھمکی کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

a3w
a3w