تلنگانہ

کے سی آر کو شکست دینا میرا واحد مقصد:کے راج گوپال ریڈی

کانگریس قائد کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے آج کہاکہ ان کا واحد مقصد، تلنگانہ سے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو اقتدار سے بیدخل کرنا ہے۔

حیدرآباد: کانگریس قائد کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے آج کہاکہ ان کا واحد مقصد، تلنگانہ سے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو اقتدار سے بیدخل کرنا ہے۔

حلقہ اسمبلی منگوڑ میں کانگریس کے قائدین اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راج گوپال ریڈی نے کہاکہ اگرچیکہ میں، دوسری سیاسی جماعتوں سے دوبارہ کانگریس میں واپس آیا ہوں کیونکہ میرا واحد مقصد، کے سی آر کے اقتدار کو ختم کرنا ہے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ کے سی آر حکومت کی مشنری نے ایک ایم ایل اے کو شکست دینے کیلئے 100 ایم ایل ایز کو انتخابی مہم میں جھونک دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی انحراف کے باوجود میں نے حلقہ منگوڑ کے عوام کا سر جھکنے نہیں دیا۔ ایوان میں عوام کے مسائل پیش کرتے ہوئے عوام کے سر کو فخر سے اونچا کیا ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس میں ہی میرا سیاسی جنم ہوا ہے۔ راج گوپال ریڈی نے کہا کہ اپنے قریبی رفیق ورکن اسمبلی سی لنگیا نے کانگریس چھوڑ کر مجھے دھوکہ دیا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے کنٹرول نہیں کرسکتی۔