کھیل

محمد سراج اور بمراہ کیلئے بی سی سی آئی کی خاص حکمت عملی

حکمت عملی کے تحت جسپریت بمراہ اور محمد سراج ہر میچ میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دراصل کام کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے ٹیم انڈیا تیز گیند بازوں کے روٹیشن پر کام کرے گی۔

ممبئی: ٹیم انڈیا انگلینڈ کے خلاف 25 جنوری سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز میں بدلی ہوئی حکمت عملی کے ساتھ نظر آنے والی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت جسپریت بمراہ اور محمد سراج ہر میچ میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دراصل کام کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے ٹیم انڈیا تیز گیند بازوں کے روٹیشن پر کام کرے گی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
فاسٹ بولر محمد سمیع دوبارہ زخمی ہوگئے
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت

 اس پلان کے تحت سیریز کے دوران فاسٹ بولرز کو آرام دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ جسپریت بمراہ اور محمد سراج کے علاوہ مکیش کمار اور اویش خان کو بھی انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوئی بھی فاسٹ بولر تمام 5 میچوں میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں بنے گا۔

 تاہم محمد سمیع کے کھیلنے پر اب بھی سوالات باقی ہیں۔ چوٹ کی وجہ سے محمد سمیع پہلے دو ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم محمد سمیع نے دعویٰ کیاہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کا حصہ ضرور بنیں گے۔ محمد سمیع کی فٹنس میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

سمیع سیریز کے دو میچوں کے بعد پلیئنگ 11 میں واپس آسکتے ہیں۔ اس سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پیش نظر بمراہ، سراج اور سمیع کے کام کا بوجھ سنبھالا جائے گا۔ چونکہ ٹسٹ سیریز ہندوستانی سرزمین پر ہورہی ہے اس لیے انگلینڈ کے خلاف اسپنرز کا کردار اہم ہونے جا رہا ہے۔

آر اشون اور رویندر جڈیجہ کے علاوہ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں رکھا گیاہے۔ امکان ہے کہ ہندوستانی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اگر کسی گراؤنڈ کی پچ اسپنرز کیلئے مکمل طورپر سازگار ہو تو انتظامیہ چار اسپنرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

 تاہم پلیئنگ 11 میں تیز گیند بازوں کا کردار بھی اہم ہونے والا ہے۔ خاص طورپر پہلے ٹسٹ میں جو حیدرآباد میں کھیلا جانے والا ہے۔ حیدرآباد کی وکٹ اسپنرس کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولرس کیلئے بھی سازگار ہوتی ہے۔