کے سی آر 9نومبر کوپرچہ نامزدگیاں داخل کریں گے
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ9نومبر کوپرچہ نامزدگیاں داخل کریں گے۔چیف منسٹر‘دواسمبلی حلقوں گجویل اور کاماریڈی سے ایک ہی دن نامزدگیاں داخل کریں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ9نومبر کوپرچہ نامزدگیاں داخل کریں گے۔چیف منسٹر‘دواسمبلی حلقوں گجویل اور کاماریڈی سے ایک ہی دن نامزدگیاں داخل کریں گے۔
پرچہ نامزدگیوں کے ادخال سے قبل وہ سدی پیٹ حلقہ میں واقع کونایاپلی وینکٹیشوراسوامی مندر میں خصوصی پوجا کریں گے۔پرچہ نامزدگی کے ادخال کے بعد کے سی آر‘3بجے سہ پہرکاماریڈی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
سی ایم او سے جاری بیان کے مطابق کے سی آر‘15 اکتوبر کو تلنگانہ بھون میں پارٹی امیدواروں سے خطاب کریں گے اور ان امیدواروں میں بی فارمس حوالے کریں گے۔
وہ 15 اکتوبر کو پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے اور 4بجے شام حلقہ اسمبلی حسناآباد میں ایک بھاری ریالی سے خطاب کریں گے۔
بی آرایس سربراہ 16 اکتوبر کوجنگاؤں اور بھونگیر کے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے اور کے سی آر 17 اکتوبر کوسدی پیٹ اورسرسلہ میں منعقدشدنی جلسوں میں شرکت کریں گے۔
کے چندر شیکھرراؤ 18 اکتوبر کو2بجے دن جڑچرلہ اور 4بجے شام میڑچل کے جلسہ عام میں بھی شرکت کریں گے۔