تلنگانہ

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے آکارم گاؤں میں ایک کھیت میں گرا ہوا ڈرون پایاگیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے آکارم گاؤں میں ایک کھیت میں ڈرون کی موجودگی تمام کیلئے حیرت کا سبب بن گئی کیونکہ اس کھیت میں یہ چھوٹا ڈرون گرا ہوا پایاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے آکارم گاؤں میں ایک کھیت میں ڈرون کی موجودگی تمام کیلئے حیرت کا سبب بن گئی کیونکہ اس کھیت میں یہ چھوٹا ڈرون گرا ہوا پایاگیا۔

متعلقہ خبریں
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

اس کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔

دھنگروں نے ہوائی جہاز کی طرح نظرآنے والے اس پانچ فٹ کے ڈرون کو پہلے دیکھاجس کے بعد انہوں نے اس بات کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔

پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرون کا معائنہ کیا۔ پولیس نے اس میں دھماکہ خیز مواد نہ ہونے کی تصدیق کے بعد ڈرون کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ یہ ڈرون کہاں سے آیا، یہ کس کا ڈرون ہے اور اس کو بھیجنے کا مقصد کیا ہے۔

سمجھاجاتا ہے کہ تکنیکی خرابی کے سبب یہ ڈرون کھیت میں گرگیا۔