حیدرآباد

کے ٹی آر کورونا سے متاثر

کے ٹی آر نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ انہوں نے ایسے تمام لوگوں سے جنہوں نے گذشتہ دنوں ان سے ملاقات کی، درخواست کی کہ وہ بھی احتیاطی طور پر اپنا اپنا کوویڈ ٹسٹ کرالیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق اور ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خود ایک ٹویٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ ٹویٹر کے علاوہ فیس بک پر بھی انہوں نے ایک پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ سمجتھے رہے ہیں کہ ہم نے کورونا وائرس کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم یہ خیال آج غلط ثابت ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کچھ علامات محسوس ہوئیں جس کے بعد انہوں نے کوویڈ کا ٹسٹ کرایا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ انہوں نے ایسے تمام لوگوں سے جنہوں نے گذشتہ دنوں ان سے ملاقات کی، درخواست کی کہ وہ بھی احتیاطی طور پر اپنا اپنا کوویڈ ٹسٹ کرالیں۔

واضح رہے کہ کے ٹی آر گذشتہ تقریباً دو ہفتوں سے گھر پر آرام کررہے ہیں کیونکہ ایک معمولی حادثہ میں ان کے پیر میں فریکچر آگیا تھا۔ اب وہ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

کے ٹی آر کی جانب سے سوشیل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دینے کے بعد پارٹی کارکنوں اور ان کے چاہنے والوں کی طرف سے فکرمندی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کئی لوگوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

a3w
a3w