دہلی

گاندھی خاندان کی سا کھ مودی سے بہتر: اشوک گہلوت

اشوک گہلوٹ نے کہا کہ کانگریس ورکرس اگر گاندھی خاندان کو چاہتے ہیں تو بی جے پی کے پیٹ میں مروڑ کیوں ہورہا ہے۔ اشوک گہلوت نے راہول گاندھی سے قبل خطاب کیا۔ انہوں نے گاندھی خاندان کا مکمل دفاع کیا اور مہنگائی کے مسئلہ پر بی جے پی تنقید کی۔

نئی دہلی: چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے اقرباء پروری کے مسئلہ پر وزیراعظم نریندرمودی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ گاندھی خاندان کو اس لئے نشانہ بنایاجارہا ہے کہ ان کی ساکھ مودی سے زیادہ اچھی ہے۔

دہلی میں کانگریس کی ہلہ بول ریالی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 30برس میں گاندھی خاندان کے کسی بھی فرد نے کوئی سرکاری عہدہ قبول نہیں کیا۔ گاندھی خاندان کا کوئی فرد نہ تو وزیراعظم بنا اور نہ وزیر۔ اس خاندان کو اس لئے نشانہ بنایاجارہا ہے کہ اس کی ساکھ مودی سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ورکرس اگر گاندھی خاندان کو چاہتے ہیں تو بی جے پی کے پیٹ میں مروڑ کیوں ہورہا ہے۔ اشوک گہلوت نے راہول گاندھی سے قبل خطاب کیا۔ انہوں نے گاندھی خاندان کا مکمل دفاع کیا اور مہنگائی کے مسئلہ پر بی جے پی تنقید کی۔

 انہوں نے کہا کہ جمہوریت خطرہ میں ہے۔ پارٹی قائدادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کانگریس میں شامل ہونا آسان ہے‘ چھوڑکرجانا بھی آسان ہے لیکن کانگریس میں برقرار رہنا آسان نہیں کیونکہ آپ کو ملک کے لئے لڑنا ہوتا ہے۔ وہ پارٹی چھوڑکرجانے والے قائدین پر طنز کررہے تھے۔

 ایک اور مقرر گوروگوگوئی نے کہا کہ مرکز اگر سوچتا ہے کہ کانگریس ای ڈی تحقیقات سے ڈری ہوئی ہے تو اسے چاہئیے کہ وہ یہاں آکر دیکھ لے۔ ہم کسی بھی ایجنسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

 ہم‘ کسانوں اور ملک کے محروم طبقات کیلئے لڑائی جاری رکھیں گے۔ مہنگائی کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش ایک اہم مسئلہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگار ی ہے۔