دہلی

مہنگائی اور بے روزگاری مودی حکومت کے 2بھائی: جئے رام رمیش

جموں میں غلام نبی آزاد کی ریالی کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کی ریالی کی بات کریں گے‘ بی جے پی کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو ہم‘بھارت جوڑویاترا شروع کرنے والے ہیں۔ اس میں بھی معاشی نابرابری سب سے بڑا مسئلہ ہوگی۔

نئی دہلی: کانگریس نے بڑھتی مہنگائی کے مسئلہ پر اتوار کے دن مرکز پر یہ کہتے ہوئے طنز کیاکہ مہنگائی اور بے روزگاری‘ مودی حکومت کے ”2بھائی“ ہیں۔

رام لیلا میدان پر پارٹی کی مہنگائی پر ہلہ بول ریالی سے قبل کانگریس سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ ریالی 2024ء کے الیکشن کی مہم چلانے کیلئے نہیں بلکہ عوام کو درپیش 2 سب سے بڑے چیلنجس‘ مہنگائی اور بے روزگاری کو اُجاگر کرنے کیلئے نکالی جارہی ہے۔

a3w
a3w