بھارت

ملک میں کووِڈ کے 185نئے کیس، ایک موت

ہندو ستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جملہ 185 نئے کووِڈ کیسس کی اطلاع دی گئی۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: ہندو ستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جملہ 185 نئے کووِڈ کیسس کی اطلاع دی گئی۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے یہ بات بتائی۔

اسی عرصہ کے دوران ملک میں کووِڈ کی وجہ سے ایک موت بھی ہوئی جس کے ساتھ ہی قومی سطح پر شرح اموات 5,30,681 ہوگئی ہے۔

اسی دوران ملک میں فی الحال فعال کیسس 3402 بتائے گئے ہیں جو ملک میں جملہ مثبت کیسس کا 0.01 فیصد حصہ ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 4,41,42,432 ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجہ میں ہندوستان میں شفایابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی عرصہ میں ملک بھر میں 1,17,538 ٹسٹ کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی معائنوں کی مجموعی تعداد 89.95کروڑ ہوگئی ہے۔