دہلی

گودھرا ٹرین آتشزنی کیس، ضمانت درخواستوں کی آج سماعت

سپریم کورٹ پیر کے دن گودھرا ٹرین آتشزنی کے 2002ء میں عمرقیدکاٹنے والے کئی افراد کی ضمانت درخواستوں کی سماعت کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کے دن گودھرا ٹرین آتشزنی کے 2002ء میں عمرقیدکاٹنے والے کئی افراد کی ضمانت درخواستوں کی سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ‘جسٹس بی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاڑدی والا پرمشتمل بنچ سماعت کرے گی۔

24مارچ کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کہاتھا کہ وہ اگلی تاریخ سماعت پر خاطیوں کی ضمانت درخواستوں کی یکسوئی کردے گی۔

سالسیٹرجنرل تشارمہتا حکومت گجرات کی طرف سے پیش ہوئے تھے اور انہوں نے کہاتھا کہ بعض حقائق کی جانچ باقی ہے۔

عدالت نے تاہم ایک خاطی کو اس کی بیوی کو کینسر ہونے کی بناء پر دی گئی ضمانت میں توسیع کردی۔ تشارمہتا نے طبی بنیاد پر ضمانت میں توسیع کی مخالفت نہیں کی۔