تلنگانہ
گورنرکوشرمیلا کا مکتوب
اپنے مکتوب میں شرمیلا نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کے مطابق تلنگانہ کے محکمہ آئی ٹی اور اس کے کچھ عہدیداروں کے کردار کی تحقیقات پر ایس آئی ٹی سے پیش رفت رپورٹ طلب کریں۔
حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلانے گورنرڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے نام ایک مکتوب تحریر کیا جس میں ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات افشا اسکام میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کردار کے بارے میں ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں ہوئی پیش رفت کے متعلق رپورٹ حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اپنے مکتوب میں شرمیلا نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کے مطابق تلنگانہ کے محکمہ آئی ٹی اور اس کے کچھ عہدیداروں کے کردار کی تحقیقات پر ایس آئی ٹی سے پیش رفت رپورٹ طلب کریں۔
انہوں نے کہا انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کے مطابق کمپیوٹر سورسس دستاویزات میں چھیڑ چھاڑ اور سسٹمز کی ہیکنگ سنگین جرم ہے۔
انہوں نے مزید تحریر کیا وہ گورنر سے یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ ایس آئی ٹی سے تحقیقات کی پیش رفت کا انکشاف کرنے پر بھی وضاحت طلب کریں۔