تلنگانہ

سپریم کورٹ جج سے کویتا کی عرضی کی فوری جانچ کرنے کپل سبل کامطالبہ

سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس رستوگی کی بنچ سے مطالبہ کیا کہ رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ کویتا کی طرف سے انفورسمنٹ ڈائر کٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف داخل کی گئی عرضی کی جلد از جلد جانچ کریں۔

حیدرآباد: سینئر وکیل کپل سبل نے جسٹس رستوگی کی بنچ سے مطالبہ کیا کہ رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ کویتا کی طرف سے انفورسمنٹ ڈائر کٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف داخل کی گئی عرضی کی جلد از جلد جانچ کریں۔

کویتا نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں اس بات کی وضاحت مانگی گئی تھی کہ آیا خواتین کو تحقیقات کے لیے ای ڈی کے دفتر بلایا جا سکتا ہے؟۔کپل سبل نے بنچ سے اپیل کی کہ وہ کویتا کی عرضی پر پیر کو سماعت کرے۔ دوسری طرف جسٹس رستوگی کی بنچ نے کہا کہ وہ اس درخواست پر غور کرے گی۔

سپریم کورٹ میں گزشتہ ماہ کویتا کی طرف سے ای ڈی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے نلنی چدمبرم کی اس سے قبل کی درخواست کو ٹیگ کیا جس میں خواتین کو ای ڈی کے دفتر میں تحقیقات کے لیے بلایا گیا تھا۔

کویتا نے اپنی عرضی میں ایک نئی درخواست داخل کی ہے۔ دہلی شراب پالیسی معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (SIT) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔کویتا کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل اور وکرم چودھری نے بحث کی۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے ای ڈی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے۔

کویتا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ای ڈی خاتون کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ کویتا نے کہا کہ پی ایم ایل اے ایکٹ کی دفعہ 50 کے تحت انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کیلئے جاری کیے گئے نوٹس سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے خلاف ہیں اور ریکار ڈنگ کے دوران وکیل کی موجودگی میں پوچھ گچھ کے سیشن کی ویڈیو ریکارڈنگ کا حکم جاری کیا جانا چاہیے۔

ان کے فون کو ضبط کرنے اور ضبطی کے جاری کردہ نوٹس کی منسوخی کے ساتھ ساتھ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ فون کے ضبط کے جانے کو غلط قرار دے نیزاس درخواست کو نلنی چدمبرم بمقابلہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کیس کیساتھ منسلک کرے۔

جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے عرضی کوسماعت کیلئے قبول کر لیا۔ کویتا پہلے ہی تین بار ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔

a3w
a3w