خیریت آبادکوگنیش پوری سے موسوم کرنے کامطالبہ، بی جے پی کی شر انگیزی
بی جے پی لیڈر این وی سبھاش نے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تنگ ذہنی کا مظاہرہ کیا۔ این وی سبھاش نے تلنگانہ میں انتخابات سے قبل فرقہ پرستانہ ماحول بنانے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کچھ اچھا کرنے کے بجائے عوام میں تفرقہ ڈالنے میں مصروف رہتی ہے۔ آج بی جے پی کے چند قائدین نے گنگا جمنی تہذیب کے گہوارہ شہرحیدرآباد کے علاقہ خیریت آباد کا نام بدل کر گنیش پوری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی پراگندہ ذہنیت کو دوبارہ ظاہر کیا۔
بی جے پی لیڈر این وی سبھاش نے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تنگ ذہنی کا مظاہرہ کیا۔ این وی سبھاش نے تلنگانہ میں انتخابات سے قبل فرقہ پرستانہ ماحول بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ہندو ووٹ بینک کے سہارے ریاست میں پارٹی کو عوام میں مقبول بنانے اتر پردیش میں یوگی حکومت کی جانب سے کی گی حرکتوں کو دہرانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایسا لگتا ہے کے بی جے پی کو اچھی طرح معلوم ہے کے وہ ریاست میں بی آر یس اور کانگریس کا سیاسی طور پر مقابلہ نہیں کر سکتی اس لئے حصول اقتدار کے لئے پر امن ماحول کوبگاڑنے اور اکثریتی طبقہ کی تائید حاصل کرنے اوچھی حرکتوں پر اتر آئی ہے۔بی جے پی کا مقصد بہر صورت ریاست میں اقتدارپر قابض ہونا ہے۔
اس سلسلہ کے تحت تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان این وی سبھاش نے آج حیدرآباد میں واقع خیریت آباد کا نام تبدیل کرکے گنیش پوری رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے بھاگیہ نگر گنیش اتسو کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی اورفرقہ پرستانہ بیان دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خیریت آباد اسمبلی حلقہ کا نام بدل کر گنیش پوری اسمبلی حلقہ رکھا جانا چاہئے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ٹوئٹر ایکس پر بھی بیان جاری کیا ہے۔