گوشت کے ٹکڑے نہ ملنے پر شادی کی تقریب کو مہمانوں نے اکھاڑہ بنادیا (دلچسپ ویڈیو)
شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں میں زبردست لڑائی ہوئی۔یہ واقعہ 24 اگست کو پیش آیا جس میں شادی کے فنکشن میں مہمان مرد ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھے گئے۔
اسلام آباد : پاکستان میں شادی کی تقریب ریسلنگ کے مقابلے میں بدل گئی۔ یہ واقعہ 24 اگست کو پیش آیا جس میں مہمان مرد ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھے گئے۔
آٹھ منٹ طویل ویڈیو کا آغاز شادی میں شریک مہمانوں سے ہوتا ہے جو میزوں پر بیٹھے رات کے کھانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ایک آدمی میز کے قریب آتا ہے اور مہمان کی ٹوپی کو گرا دیتا ہے۔ چند سکنڈ بعدمنظر پرتشدد ہو جاتا ہے اور وہ ایک دوسرے کو مارنے لگتے ہیں اور زیادہ لوگ لڑائی میں شامل ہو جاتے ہیں۔
خواتین لڑائی کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہیں۔ عورتوں اور مردوں کے درمیان لگا سفید پردہ بھی لڑائی کے درمیان پھٹ گیا۔ ناظرین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کئے:
ایک شخص نے لکھا “اگر مجھے مناسب گوشت کے ٹکڑے نہیں ملتے تو میں بھی ناراض ہو جاتا۔
دوسرے شخص نے لکھاکہ دلہا اور دلہن کا خیال کریں ان کا بڑا دن برباد ہو گیا۔ تیسرے شخص نے لکھا کہ کیا بٹر چکن معیاری نہیں تھا؟