گوگل میا پس پر بھروسہ، طالب علم امتحان لکھنے سے محروم
ضلع کھمم میں یہ واقعہ پیش آیا۔ امتحانی مرکز کی تلاش میں ونئے 27منٹ تاخیر سے اپنے امتحانی سنٹر پہنچا لیکن اس وقت تک کافی تاخیر ہوچکی تھی۔

کھمم: ضلع کھمم میں یہ واقعہ پیش آیا۔ امتحانی مرکز کی تلاش میں ونئے 27منٹ تاخیر سے اپنے امتحانی سنٹر پہنچا لیکن اس وقت تک کافی تاخیر ہوچکی تھی۔
سخت قواعد کے مطابق امتحانی سنٹر کے منتظمین نے ونئے کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق کھمم رورل منڈل کے کنڈاپورم سے تعلق رکھنے والے طالب علم انٹر امتحان تحریر کرنے کے لئے امتحانی مرکز پہنچنے کے لئے گوگل میاپس پر بھروسہ کیا۔
اس میں بتائے گئے ڈائرکشن پر روانہ ہوا۔ تاہم وہ امتحانی مرکز کے بجائے دوسرے مقام کو پہنچ گیا۔ انٹر کے طالب علم کو گوکل کے میاپس پر بھروسہ کرنا مہنگا ثابت ہوا۔
گوگل میاپس کے غلط ڈائرکشن کی وجہ سے طالب علم امتحان میں شرکت سے محروم ہوگیا۔ مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچنے سے قاصر رہنے والے طلب علم کو امتحان تحریر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کیونکہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ تاخیر سے پہنچنے والے طلبہ کو امتحان میں شرکت کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔