حیدرآباد

حیدرآباد و سکندرآباد کی مختلف مساجد میں نماز تراویح (تین پارے)

مسجد چوک میں نماز ترایح میں حافظ و قاری سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری حیدر پاشاہ خطیب و امام مسجد حافظ ڈنکا تین پارہ قرآن مجید تلاوت کریں۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

حیدرآباد: محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم مکہ مسجد کی اطلاع کے بموجب تاریخی مکہ مسجد میں مولانا حافظ و قاری محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد چاند رات سے 9 رمضان تک نماز تراویح میں روزانہ تین پارے قرآن شریف تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 9بجے ادا کی جائے گی۔

ll مسجد چوک میں نماز ترایح میں حافظ و قاری سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی قادری حیدر پاشاہ خطیب و امام مسجد حافظ ڈنکا تین پارہ قرآن مجید تلاوت کریں۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll محمد حسین نقشبندی زبیر کی اطلاع کے بموجب مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر، فرن ولا، لال ٹیکری میں چاند رات سے حافظ و قاری شیخ محمد عمر نقشبندی نماز تراویح میں 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔

ll درگاہ حضرت سلطان الواعظینؒ احاطہ صوفی منزل، مصری گنج میں نماز تراویح میں حافظ محمد ابراہیم روزانہ تین پارے تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔ بعد نماز تراویح قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری ”فضائل رمضانالمبارک“ پر بیان کریں گے۔ خواتین کے لئے پردے کا علیحدہ نظم رہے گا۔

ll مدینہ مسجد، بانو نگر، مادنا پیٹ میں نماز تراویح میں حافظ محمد فیاض الحسن روزانہ تین پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

ll جامع مسجد ہشتم خان،بیرون فتح دروازہ، معین پورہ میں حافظ و قاری آصف علی مکرم نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔

ll جامع مسجد مدینہ، رائل کالونی، بالاپور چوراستہ میں حافظ و قاری عبدالسلیم روزانہ تین پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

ll مسجد جعفری بیگم عقب نقار خانہ، درگاہ حضرات یوسفینؒ، نامپلی میں مولانا محمد حبیب الرحمن نماز تراویح میں تین پارے کلام پاک تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد رحمانیہ میر عالم منڈی میں حافظ و قاری محمد عرفان قادری نماز تراویح میں تین پارے سنائیں گے۔ بعد تراویح بیان ہوگا۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔

ll مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید سنانے کا نظم ہے۔ نیز خواتین کے لئے علیحدہ تین پارے قرآن مجید سنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد حکیم شرفی وعزیز النساء‘ پنی پورہ میں حافظ سید عبدالعظیم طاہر نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

ll مسجد قادرالدولہ اندرون کوٹلہ علی جاہ چیونٹی شاہ میدان، یاقوت پورہ میں حافظ و قاری محمد انور الحق نعمانی نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد قباء مراد محل، تالاب میر جملہ میں حافظ و قاری محمد نور الدین قادری ملتانی نماز تراویح میں روزانہ تین پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll جامع مسجد نواب شرف الدین خان صاحب نزد بنگلہ بنی، دبیرپورہ میں نماز تراویح میں حافظ و قاری ضیاء الرحمن روزانہ تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد برہنہ شاہ صاحبؒ، میر کا دائرہ، سلطان شاہی میں حافظ و قاری محمد حبیب الدین قادری ملتانی نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد و درگاہ حضرت سیدنا حسن برہنہ شاہ صاحبؒ، ریاست نگر میں حافظ و قاری محمد معین الدین قادری ملتانی نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد حافظ ڈنکا، مغل پورہ میں حافظ و قاری محمد عظیم نعمانی نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مسجد سید شاہ وقار محی الدین، فلک نما، فاطمہ نگر میں حافظ و قاری محمد سرفراز قادری ملتانی نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

ll مدینہ مسجد شاہ گنج میں نماز تراویح میں پہلے دہے میں حافظ محمد عبدالوکیل روزانہ تین پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔

ll عمر فنکشن ہال، ندیم کالونی، ٹولی چوکی میں نماز ترایح میں حافظ شیخ امین الدین خیری 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:45 بجے ہوگی۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔

ll مسجد رحمانی گڈی باؤلی عقب جونیر کالج چنچل گوڑہ میں رمضان کے پہلے دہے میں حافظ محمد عبید الرحمن اور حافظ مطیع الرحمن روزانہ 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔

a3w
a3w