شمالی بھارت

گیان واپی مسجد فیصلہ سے ہندوؤں کے دل خوشی سے معمور: وی ایچ پی

وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے چہارشنبہ کو گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پجاری کو ہندو دیوتاؤں کی پوجا کرنے کی اجازت دینے پروارانسی عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ نے ہندؤں کے دلوں کو خوشی سے معمور کردیا۔

حیدرآباد: وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے چہارشنبہ کو گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پجاری کو ہندو دیوتاؤں کی پوجا کرنے کی اجازت دینے پروارانسی عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ نے ہندؤں کے دلوں کو خوشی سے معمور کردیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے کہ معاملہ ہنوز عدالت میں زیردوران ہے‘ اس پر تبصرہ کرنے سے احتراز کیا۔

کارگزار وشوا ہندو پریشد الوک کمار نے کہا ”آج کاشی کی ایک عدالت نے ایک اہم فیصلہ صادر کرتے ہوئے ہر ہندو کے دل کو خوشی سے معمور کردیا۔

وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار اور کاشی وشواناتھ مل کرایک پجاری کا تقرر کرسکتے ہیں تاکہ وہاں پوجا ارچنا کی جاسکے۔ یہ 31 برسوں بعد ہوا ہے۔