حیدرآبادی ریستوراں جسے ہندوستان کے تیسرے بہترین ریسٹورنٹ کا درجہ دیا گیا ہے!
جہاں دنیا بھر کے سات ریستورانوں نے اس سال 99.5 کا سب سے زیادہ اسکور حاصل کیا ہے، وہیں ہندوستان کے کئی ریستوراں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں حیدرآباد، نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو اور کولکتہ کے ریستوراں شامل ہیں۔
حیدرآباد: فرانس کے ریستوراں گائیڈ اور درجہ بندی کرنے والی کمپنی ’’لا لسٹ‘‘(La Liste) نے حال ہی میں ’دنیا کے ٹاپ 1000 ریستوراںوں کی فہرست 2024 کا اعلان کیا ہے۔
لا لسٹ کی طرف سے دی گئی درجہ بندی کافی منفرد ہے کیونکہ یہ فہرست میں رینک دینے کے بجائے اسکور تفویض کرتی ہے۔
جہاں دنیا بھر کے سات ریستورانوں نے اس سال 99.5 کا سب سے زیادہ اسکور حاصل کیا ہے، وہیں ہندوستان کے کئی ریستوراں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں حیدرآباد، نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو اور کولکتہ کے ریستوراں شامل ہیں۔
نئی دہلی کا ریستوراں ’’انڈین ایکسینٹ‘‘ 95 کے اسکور کے ساتھ لا لسٹ کے دنیا کے سب سے اوپر 1000 ریستورانوں کی فہرست میں سرفہرست ہندوستانی ریستوراں ہے۔ بنگلور کا کراولی 86 کے اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ حیدرآباد کا ادا تاج فلک نما پیالیس ریستوراں 84 کے اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
لا لسٹ کے مطابق 10 سب سے زیادہ اسکور والے ہندوستانی ریستوراں حسب ذیل ہیں:
انڈین ایکسینٹ، نئی دہلی – اسکور: 95
کراولی، بنگلورو – اسکور: 86
ادا، تاج فلک نما پیالیس، حیدرآباد – اسکور: 84
یاوچا، ممبئی – اسکور: 84
دم پخت، نئی دہلی – اسکور: 84
جماور – لیلا پیالیس، بنگلورو – اسکور: 83
لی سرکے سگنیچر – دی لیلا پیالیس، بنگلورو – اسکور: 82.5
میگو، لیلا پیالیس، نئی دہلی – اسکور: 82
بخارا، آئی ٹی سی موریا، نئی دہلی – اسکور 79
ضیا، ممبئی – اسکور: 78.5
عالمی سات ریستوراں جنہوں نے 99.5 کا ٹاپ اسکور حاصل کیا ہے وہ ہیں: امریکہ کا لی برنارڈین؛ فرانس کا گائے سیوائے، انگلینڈ کا L’Enclume، فرانس کا La Vague d’Or، جرمنی کا Schwarzwaldstube؛ جاپان کا سوشی سائتو اور ہانگ کانگ کا لنگ کنگ ہین۔