شمالی بھارت

گیان واپی کیس، ہندو درخواست گزاروں کا نیا ٹرسٹ

گیان واپی کیس میں ہندو درخواست گزاروں نے نیا ٹرسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام آدی مہادیو کاشی دھرمالیہ مکتی نیاس ہوگا۔

وارانسی: گیان واپی کیس میں ہندو درخواست گزاروں نے نیا ٹرسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام آدی مہادیو کاشی دھرمالیہ مکتی نیاس ہوگا۔

یہ ٹرسٹ، گیان واپی مسجد سے متعلق تمام کیسس سے نمٹے گا۔ ذرائع کے بموجب اس ٹرسٹ میں 11 ٹرسٹی ہوں گے۔

5 مدعوئین کے علاوہ 4 خاتون درخواست گزاروں کو اس میں جگہ دی جائے گی۔ یہاں یہ یاددہانی ضروری ہے کہ کیس کی سماعت منگل سے شروع ہونے والی ہے۔ عدالت فی الحال کیس کے محاسن (میرٹ) کی سماعت کررہی ہے۔