دہلی

گینگسٹر ٹی-تاجپوریا کی ہلاکت، تہاڑ جیل کے 8 اسٹاف ممبرس معطل

گینگسٹرٹیلو تاجپوریا کو چاقو سے ضربات پہنچائے کر ہلاک کئے جانے کے بعد تہاڑ جیل کے 8 اسٹاف ممبرس کو محکمہ محابس نے معطل کردیا ہے۔

نئی دہلی: گینگسٹرٹیلو تاجپوریا کو چاقو سے ضربات پہنچائے کر ہلاک کئے جانے کے بعد تہاڑ جیل کے 8 اسٹاف ممبرس کو محکمہ محابس نے معطل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گینگسٹر نعیم کی ڈائری کہاں ہے: ہنمنت راؤ
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں

سرکاری عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے اور نمٹنے کیلئے کویک رسپانس ٹیمیں (کیو آر ٹی) تشکیل دی ہیں۔ جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ایمرجنسی میں سکیوریٹی اسٹاف کو آگاہ کرنے کیلئے جو سائرن استعمال کیا جاتا ہے وہ کام نہیں کررہا تھا جبکہ تاجپوریا کو ضربات پہنچا کر ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائرن کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد اس بات کا علم ہوا کہ گینگسٹر تاجپوریا کو ضربات پہنچا کر ہلاک کرنے کے موقع پر ایمرجنسی میں بجنے والا سائرن کام نہیں کررہا تھا۔عہدیدار نے کہا کہ کیو آر ٹی دہلی پریزن اسٹاف کے ساتھ تال میل کرے گی۔

اس کے علاوہ سنٹرل ریزو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ملازمین کے علاوہ ہند تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) سے بھی بات چیت کرے گی اور ان ٹیموں کو ہائی ریسک وارڈس میں متعین کیا جائے تاکہ ناگہانی صورتحال میں وہاں پہنچ کر نمٹا جاسکے۔ عہدیدار نے کہا کہ لڑائی اور ناخوشگوار واقع میں شدت سے قبل ہی حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹی-تاجپوریا کو ہلاک کردیا گیا یہ واردات منگل کو اولین سعاتوں میں پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ حریف گوگی گینگ کے 4 ارکان نے تاجپوریا کو ہلاک کردیا۔ دیپک عرف تیتار‘ یوگیش عرف ٹنڈا‘ راجیش اور ریاض خاں کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے تاجپوریا کو 92 مرتبہ چاقوسے ضربات پہنچائے گئے۔

4 افراد کو مندولی میں 4مختلف جیلوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تہاڑ اور روہنی میں بھی ملزمین کو رکھا گیا ہے۔ جمعہ کو محکمہ محابس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ محکمہ جاتی تحقیقات کی بنیاد پر اسٹاف کے 8 ارکان کو معطل کردیا گیا ہے۔ ہم نے ٹاملناڈو اسپیشل پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی جنہوں نے ان کے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی سے بھی اتفاق کرلیا ہے۔

ٹاملناڈو اسپیشل پولیس کی جانب سے جیل کے احاطوں میں سکیوریٹی کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھنے سے اس بات کا علم ہوا کہ تاجپوریا پر سکیوریٹی ملازمین کے سامنے دوسری مرتبہ حملہ کیا گیا۔ جبکہ وہ زخمی کو لے جارہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تاجپوریا کا پیر دوسرے حملہ کے دوران ہل رہا ہے۔ اس میں یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ سکیوریٹی کے ملازمین کھڑے ہوئے ہیں اور حملہ آور گینگسٹر پر حملہ کررہے ہیں۔ تہاڑ جیل ڈائرکٹر جنرل سنجے بنیوال نے لیفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے جمعہ کو ملاقات کی اور چاقو زنی کی واردات کے تعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔