فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
اداکارسلمان خان کے مکان کے باہر فائرنگ کے سلسلہ میں انمول بشونی کے خلاف ایک لک آوٹ سرکیرلر(ایل اوسی) جاری کیاگیاہے جوکہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی ہیں۔جو جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ممبئی: اداکارسلمان خان کے مکان کے باہر فائرنگ کے سلسلہ میں انمول بشونی کے خلاف ایک لک آوٹ سرکیرلر(ایل اوسی) جاری کیاگیاہے جوکہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی ہیں۔جو جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
پولیس کے عہدیدار نے یہ بات بتائی اورکہاکہ اداکارسلمان خان کے مکان کے باہر اس ماہ کے اوائل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے۔ اداکار کا مکان ممبئی کے مقام باندرہ میں ہے۔ پولیس کی جانب سے لارنس بشنوئی کو تحویل میں لئے جانے کاامکان ہے جوکہ گجرات کی سابرمتی جیل میں سزاکاٹ رہے ہیں۔
عہدیدارنے بتایاہے کہ مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ(ایم سی اوسی اے) کے تحت کاروائی کرنے پر بھی غور کیاجارہاہے۔ انمول بشونی نے فائرنگ کے تعلق سے ذمہ داری قبول کرنے کا ادعا کیاتھا۔ تحقیقات میں بھی اس بات کا علم ہواہے کہ وہ اس میں ملوث ہے۔ اس لئے ممبئی پولیس کی جانب سے جمعہ کولک آوٹ سرکیولر (ایل اوسی) جاری کردیاگیاہے۔
انمول اور لارنس بشنوئی مذکورہ کیس میں ملزمین کی حیثیت سے مطلوب ہیں۔ انمول بشنوئی کنیڈا میں رہتاہے اور امریکہ کوسفر کیاکرتاہے۔ تاہم فیس بک پوسٹ کے آئی پی اڈریس کے تحت کاروائی کی جائے گی جس کے تحت اس نے فائرنگ کی ذمہ داری کا ادعا کیاہے۔
پرتگال میں اس تعلق سے پتہ لگایاگیا۔ پولیس کے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرلی تھی۔ یہ کاروائی اس وقت کی گئی جبکہ موٹرسیکل پرسوار دو افراد نے باندرہ کے گیلاکسی اپارٹمنٹ پر فائرنگ کردی۔ جہاں پر سلمان خان کی رہائش گاہ واقع ہے۔
یہ واقعہ14۔ اپریل کوصبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ بائیک سوار دو افراد نے بتایاجاتا ہے کہ فائرنگ کی تھی۔نشانہ باز وکی گپتا(24) اور ساگرپال(21) دونوں بہارکے ساکن ہیں۔ جنہیں سونوکمار سبھاش چندربشنوئی(37) اورانوج تھاپن(32) کے ساتھ گرفتارکرلیاگیاہے۔
جنہوں نے انہیں دو دیسی ساختہ پستول فراہم کئے تھے۔ پولیس نے یہ بات بتائی اورکہاکہ15مارچ کوپستولس کے علاوہ کارتوس بھی فراہم کئے گئے تھے۔
پولیس نے بتایاکہ سونو بشنوئی اورتھپن کا تعلق فضیلکا سے ہے جوکہ لارنس بشنوئی کے آبائی مقام پنجاب سے قریب ہے۔دونوں لارنس اورانمول بشنوئی کے ساتھ فائرنگ کیس میں بھی ملزمین ہیں جوکہ گنگاپور پنجاب میں درج کیاگیاہے۔