صحت
ٹرینڈنگ

ہری سبزیوں کو غذا میں شامل کرنا، فائدہ مند

غذا انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ یہ انسان کو انرجی دیتی ہے ،دنیا کے بہت سے کام کرنے کے لیے غذا کو غذائیت سے بھرپور ہونا ضروری ہے آج کے دور میں دیکھا جائے توانسان غذا تو لے رہا ہے لیکن اس غذا سے ہمارے جسم کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہورپارہی ہیں جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

غذا انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ یہ انسان کو انرجی دیتی ہے ،دنیا کے بہت سے کام کرنے کے لیے غذا کو غذائیت سے بھرپور ہونا ضروری ہے آج کے دور میں دیکھا جائے توانسان غذا تو لے رہا ہے لیکن اس غذا سے ہمارے جسم کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہورپارہی ہیں جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

لوگ سبزیوں کا نام سن کر ہی اکتاجاتے ہیں اورچکن اور گوشت کھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن اگروہ جان جائیں ان سبزیوں کی افادیت تووہ اپنے ایک وقت کے کھانے میں ان سبزیوں کوضرور استعمال کریں۔ ہری سبزیوں کے فائدے اتنے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے۔ آج ہم آپ کو ہری سبزیوں اوران کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

لوکی:

لوکی یہ سبزی ہمارے پیارے نبیؐ کی پسندیدہ سبزی ہے تو اس کی افادیت توبے شمار ہی ہیں اس کا پانی ابال کرپینے سے بلڈپریشرنارمل ہوتا ہے یہ گردے کے لیے بھی بہت مفید ہے اسکے روزانہ استعمال سے گردے فعال رہتے ہیں جنہیں گردے کا مسئلہ ہے تووہ لوکی کا استعمال رکھیں یہ خون کی گرمی کوختم کرتا ہے اس سے بلغم بھی نہیں ہوتا اوریہ جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے۔

بندگوبھی :

اگرہری سبزی میں بندگوبھی کی بات کی جائے تو یہ سبزی پروٹین اوروٹامن اے، ڈی ،سی سے بھرپورہے۔ آج کل کے وائرل میں اگر اسے استعمال کیاجائے تو اس سے بلغم اورصفرا دورہوجاتے ہیں اور بواسیر جوکہ ایک خطرناک بیماری ہے اس کے پتوں کوسلاد کے طورپر کھانے سے وہ بھی باآسانی دورہوجاتی ہے۔

بھنڈی :

آنتوں کی خراش کوختم کرتی ہے اس کا استعمال ہڈیوں کومضبوط بناتا ہے ، جس انسان کو ہڈیوں کی بیماری ہے اس کا لیس ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

پالک :

نہایت قیمتی سبزی پالک ہے جس کے اندرکیلشیم اورآئرن ہوتا ہے۔ جوہڈیوں کو نہایت مضبوط بنانے کے لیے بہت کارآمد ہے یہ سبزی خوبصورتی میں بھی اضافی کرتی ہے جلد کو صاف اورچمکدار کرنے کا ہنر اس کے پاس ہوتا ہے اگر اس کے پتوں کوابال کراس کا پانی پیا جائے تو اس کے جلد کی خوبصورتی میں بے حد اضافہ ہوتا ہے۔

شملہ مرچ:

اس سبزی کے بھی بے حد فائدے ہیں شملہ مرچ دل کی بیماریوں کے خلاف بے حد مفید ہے اورچربی کم کرنے کے لیے بہت کارآمد ہے اس کا سب سے حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ یہ کینسر سے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اوریہ نظرکوتیز کرتی ہے، یہ انیمیا سے حفاظت کرتی ہے اعصابی تناؤ سے دوررکھتی ہے۔

کھیرا:

کھیرا ، جس کو کھانا بے حد آسان ہے کیونکہ کھیراذائقے میں بھی بے حد اچھا ہوتا ہے، بچوں کوبھی بے حد پسندہوتا ہے اسے باریک کاٹ کر اگرنمک اورکالی مرچ کے ساتھ استعمال کیاجائے تو ہمیں ذائقے کے ساتھ فائدے بھی ملتے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ تیزابیت کوختم کرتی ہے اور اس سے السرکا بچاؤ بھی ممکن ہے۔ کھیرے میں پروٹین، کیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہوتا ہے اورنہارمنہ کھیرے کا جوس پینے سے وزن بھی کم ہوتا ہے یہ نہ صرف ہمیں غذائیت دیتا ہے بلکہ ہماری خوبصورتی کوبھی چار چاندلگادیتا ہے، اس کے استعمال سے جلد چمکدار ہوجاتی ہے، اس کوکاٹ کرآنکھوں پررکھنے سے سیاہ حلقے ختم کرکے آنکھوں کو صاف اورپر کشش بناتا ہے۔

پودینہ:

جادوئی سبزی پودینہ ہے جوکہ دیکھنے میں تو بہت چھوٹی ہے لیکن اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں جن لڑکیوں کوحیض کا مسئلہ رہتا ہے ان کو چاہیے کہ وہ پودینے کا استعمال بھرپور طریقے سے کریں، یہ حیض کوآسانی سے آنے میں مدددیتا ہے۔ بدہضمی ،ہیضہ کو دور کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔ بچوں میں ڈائریاکی بیماری میں بھی بے حد مفید ہے، پیٹ درد کو دور کرتا ہے اس کا سب سے جادوئی فائدہ یہ ہے کہ یہ کولیسٹرول کوبھی دورکرتا ہے جن لوگوں کوبھوک نہیں لگتی انہیں چاہیے کہ اس کی چٹنی بناکر کھائیں یہ بھوک لگنے میں بھی مدد دیتا ہے اورمعدے کے نظام کوبھی بہتربناتا ہے۔

یہ تو صرف چند سبزیوں کی بات کی ہے لیکن درحقیقت اﷲ تعالیٰ کی اتنی بے شمار نعمتیں ہیں جن کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ہرچیز میں ہرسبزی میں کوئی نہ کوئی جادو چھپا ہوا ہے جوانسان کی صحت کوصحت مند بنانے کے لیے بے حد کارآمد ہے۔ بچوں کوہری سبزی کے بارے میں ان کی افادیت کے بارے میں بتائیں تاکہ آج کی نسل کواس کے فائدوں کے بارے میں پتاچل سکے اور وہ سبزیوں کی طرف راغب ہوں ۔ بچوں اوربڑوں کی خوراک میں روزانہ کوئی نہ کوئی ہری سبز ی کا استعمال ضرور رکھیں۔
٭٭٭