کھیل

ہم وکٹ کو پہلے 2 اوور میں ہی سمجھ گئے تھے:سمیع

نومبر2020 کے بعد محمد سمیع پہلی بار منگل کو ونڈے کھیلنے کیلئے میدان میں آئے۔ تاہم سمیع کبھی سڈنی میں کھیلے گئے اس ونڈے میچ کو کبھی بھی یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔

لندن: نومبر2020 کے بعد محمد سمیع پہلی بار منگل کو ونڈے کھیلنے کیلئے میدان میں آئے۔ تاہم سمیع کبھی سڈنی میں کھیلے گئے اس ونڈے میچ کو کبھی بھی یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔

اس دوران آسٹریلیا نے389 رنز بناکر ہندوستان کو51 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں جسپریت بمراہ اور سمیع نے19 اوورز میں 152 رنز دیے اور صرف دو وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم منگل کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ ہندوستانی گیند بازوں کیلئے کئی لحاظ سے بہت اچھا رہا۔

محمد سمیع اس میچ (اپنا80 واں میچ) میں 150 وکٹیں لینے والے سب سے تیز ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ اس کے علاوہ پہلے بولنگ کرتے ہوئے ہندوستانی تیز گیند بازوں نے تمام10 وکٹیں حاصل کیں۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ بمراہ نے اس ایک روزہ میچ میں اپنے کیریر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے19 رنز کے عوض6 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی گیند بازی کی کارکردگی کی بنیاد پر بمراہ ونڈے کرکٹ رینکنگ میں نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔ اس میچ میں سمیع نے بھی بمراہ کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے 31 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس میں جوس بٹلر اور بین اسٹوکس جیسے بلے بازوں کی وکٹیں بھی شامل تھیں۔

بی سی سی آئی ٹی وی پر بولنگ کوچ پارس مہامبرے سے بات کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہاکہ گیند پچ پر رک رہی تھی اور کانٹا بھی بدل رہا تھا۔ اسی لیے صحیح جگہوں پر بولنگ کرنا ضروری تھا۔ ہمارے تمام گیندبازوں نے اچھی گیند بازی کی۔ ایسی پچوں پر جہاں گیند زیادہ سوئنگ کرتی ہے، آپ کو ہر چیز کو ایزی رکھنا ہوگا، آپ کو زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم نے یہی کیا اور اس کے نتیجہ میں ہمیں وکٹ ملی۔ سمیع جس طرح پہلے ہی اوور میں بیرسٹو کو بیٹ کر رہے تھے، اس سے صاف معلوم ہوتا تھاکہ پچ گیندبازوں کیلئے مددگار ہے۔ پہلے اوور کے بعد بمراہ اور سمیع نے اپنے منصوبے پر بات چیت کی اور اس کے بعد بمراہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں جیسن رائے کی وکٹ حاصل کی۔ جیسن رائے آف اسٹمپ کے باہر فلر لینتھ والی گیند چلانا چاہتے تھے لیکن گیند بلے سے ٹکرائی اور وکٹ پر چلی گئی۔

اس کے صرف دو گیندوں بعد بمراہ نے جو روٹ کی وکٹ بھی حاصل کی۔ روٹ لینتھ گیند کی پشت پر کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس گیند پر اضافی باؤنس نے روٹ کو حیران کردیا تھا۔ سمیع نے بمراہ کے ساتھ اپنی بولنگ پارٹنرشپ کے بارے میں کہاکہ ہم اتنے لمبے عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں کہ دو اوورز میں آپ سمجھ جاتے ہیں کہ پچ پر کیا ہورہا ہے اور آپ کو کیا کرناہے۔

جب میں نے پہلا اوور کیا تو آپ دیکھ سکتے تھے کہ گیند سوئنگ ہورہی تھی۔ بمراہ نے بھی اسی لینتھ اور لائن پر گیند کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں۔ سمیع نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا۔ انہوں نے آئی پی ایل2022 میں گجرات ٹائٹنز کے ساتھ کھیلتے ہوئے20 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میں سے انہوں نے پاور پلے کے دوران11وکٹیں حاصل کیں۔

کیا ہندوستان وائٹ بال کرکٹ میں کسی اور منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے۔ اس پر سمیع نے کہاکہ میں طویل عرصہ سے وائٹ بال کرکٹ سے دور تھا۔ یہ ایک طویل وقفہ تھا۔ تاہم ایک بار جب آپ اس قسم کے ماحول کے عادی ہوجاتے ہیں، تو آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کی سوچ بہت واضح ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کب کتنی لمبائی سے بولنگ کرنی ہے۔ بقیہ سیریز کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر سمیع نے کہاکہ ذاتی طورپر میرا منصوبہ ہر چیز کو آسان رکھنے کا ہے۔ آپ کو صرف یہ سوچنا ہوگا کہ وکٹ میں کیا فرق ہے۔

اگر آپ ایک ہی بات کو بار بار دہراتے رہیں تو کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ صرف اس صورت میں جب وکٹیں سست اور خشک ہوں آپ کیلئے اپنے منصوبے بدلنے کی گنجائش ہے۔ اسٹار فاسٹ بولر نے دوسرے ونڈے میں بھی اسی طرح کے مظاہرہ کے عزم کا اظہا رکیا۔