تلنگانہ

تلنگانہ سے کئے گئے وعدے پورے کرنے وزیراعظم سے وزیرتارک راما راو کامطالبہ

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے وعدوں بشمول قاضی پیٹ کوچ فیکٹری، بیارم اسٹیل پلانٹ کے قیام اور پالمورورنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ دینے کے وعدوں کو پوراکرنے کاوزیراعظم سے مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے وعدوں بشمول قاضی پیٹ کوچ فیکٹری، بیارم اسٹیل پلانٹ کے قیام اور پالمورورنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ دینے کے وعدوں کو پوراکرنے کاوزیراعظم سے مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی

وزیرموصوف نے کہاکہ اگر بی جے پی حکومت ان وعدوں کوپوراکرنے میں ناکام رہی تو پارٹی یقینی طورپر مجوزہ انتخابات میں 100نشستوں پر ضمانت سے محروم ہوجائے گی۔

وزیراعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت، اے پی تنظیم نوقانون کے مطابق تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں تاخیر سے کام کررہی ہے۔وزیرموصوف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”آپ کب تک جھوٹ بولتے رہیں گے اورتلنگانہ کی مشکلات کب ختم ہوں گی۔

آپ کا دل گجرات سے بھرا ہوا ہے اور تلنگانہ سے ظالمانہ سلوک کیاجارہا ہے۔“انہوں نے کہاکہ قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری اور بیارم میں اسٹیل فیکٹری کے قیام کو نظرانداز کیاگیا ہے۔ہمارے آبپاشی کے پراجکٹ کو قومی درجہ دینے کی یقین دہانی کو بھی صرف نظرکیاگیا ہے۔

پالمورو سے کئی دہائیوں سے دغابازی کی گئی ہے اور آپ ایک مرتبہ پھر پالمورو کو دھوکہ دے رہے ہیں۔وزیرموصوف نے کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی حکمرانی کے دس برسوں کے دوران نہ صرف تلنگانہ کے چار کروڑعوام بلکہ 140کروڑہندوستانیوں سے دغابازی کی گئی ہے۔