ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا
ہندوستان نے آبادی کے معاملہ میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوراب ہندوستان دنیا کا سب سے زیاہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان نے آبادی کے معاملہ میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اوراب ہندوستان دنیا کا سب سے زیاہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی آبادی چین کے مقابل 29 لاکھ زیادہ ہے۔
اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ 2023 کے نام سے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
اس سال کے شروع میں عالمی ماہرین نے پیش قیاسی کی تھی کہ 2023 میں ہندوستان میں سب سے زیادہ آبادی ہوگی۔ اب اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
ہندوستان میں اب چین سے 20 لاکھ زیادہ لوگ ہیں اور اس ملک کی آبادی 140 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے آبادی کے اعداد و شمار کے ریکارڈ میں یہ پہلا موقع ہے کہ 1950 کے بعد ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔