تلنگانہ
دل کا دورہ پڑنے سے 12 سالہ لڑکی کی موت
لڑکی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اسے رات کے وقت اچانک سینے میں درد ہوا جس کے بعد علاج کے لیے اسے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹر نے ا س کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا
حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے ایک 12سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 12سالہ میتھلی ضلع کے موپل منڈل میں سوشل ویلفیئر گروکل اسکول کی طالبہ تھی۔ دسہرہ کی چھٹی والے دن وہ گھر آئی تھی۔
سائی لکشمی ٹیچر کی دو بیٹیاں ہیں۔پہلی بیٹی انٹر سال اول میں ہے اور میتھلی سوشل ویلفیئر گروکل اسکول میں ساتویں جماعت میں پڑھ رہی ہے۔
اس نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اسے رات کے وقت اچانک سینے میں درد ہوا جس کے بعد علاج کے لیے اسے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹر نے ا س کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا اور کہا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔