شمالی بھارت

ہنومان مندرکے اندر بیف پائے جانے کے بعد کشیدگی

پولیس نے مقامی عوام کے ساتھ میٹنگ کی اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ غیر سماجی عناصر کی شناخت کی جاسکے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔

پٹنہ: بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ایک ہنومان مندر کے احاطہ میں بیف پائے جانے کے بعد کشیدگی پیداہوگئی۔ کسی بھی فرقہ وارانہ جھڑپ کو روکنے علاقہ میں پولیس فورس تعینات کردی گئی۔

مقامی عوام نے ہسپورہ کے بالا بیگھا علاقہ میں واقع ہنومان مندر کے اندر گوشت رکھاہوا دیکھا۔ پولیس فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئی۔ مندر کو صاف کیاگیا۔

شبہ ہے کہ بعض غیرسماجی عناصر نے اس علاقہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے مندر کے اندر گوشت پھینکا ہوگا۔

پولیس نے مقامی عوام کے ساتھ میٹنگ کی اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ غیر سماجی عناصر کی شناخت کی جاسکے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔

احتیاطی اقدام کے طور پر اس علاقہ میں پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے۔