کھیل

کے ایل راہول دوسرے ٹسٹ سے باہر ہوسکتے ہیں

راہل کی غیرموجودگی میں سلامی بلے باز ابھیمنیوایشور بھی ہندوستان کے لئے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ قومی ٹیم کے ابیھیمنیوکا انتخاب ہندوستان اے میں ان کے شاندار مظاہرہ کی بنیاد پرہوا ہے۔

ڈھاکہ: ہندوستان کے قائم مقام کپتان لوکیش راہل کے ہاتھ میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف دوسریٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے بلے بازکوچ وکرم راٹھوڑ نے چہارشنبہ کو میچ کے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل کی چوٹ سنگین نہیں ہے،حالانکہ ان کے کھیلنے پر شک ہے۔

راٹھوڑ نے کہاکہ”چوٹ سنگین نہیں لگ رہی۔ وہ ٹھیک دکھائی دے رہے ہیں۔ڈاکٹر چوٹ کو دیکھ رہے ہیں، لیکن امید ہے کہ وہ ٹھیک ہوں گے۔“ واضح رہے کہ انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے بعد روہت شرما بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ سیریزمیں شامل نہیں ہو سکے،جس کے بعدراہل کو کپتانی سونپی گئی تھی۔اگر راہل جمعرات کو شروع ہونے والی میچ میں حصہ نہیں لیتے ہیں تو کپتان چیتیشور پجارا ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

راہل کی غیرموجودگی میں سلامی بلے باز ابھیمنیوایشور بھی ہندوستان کے لئے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ قومی ٹیم کے ابیھیمنیوکا انتخاب ہندوستان اے میں ان کے شاندار مظاہرہ کی بنیاد پرہوا ہے۔

 انھوں نے ہندوستان اے کی کپتانی کرتے ہوئے بنگلہ دیش اے کے خلاف دوغیر سرکاری ٹیسٹ میچوں میں دو سنچری بنائے، جب کہ اس سے پہلے انھوں نے وجے ہزارے ٹرافی میں بنگال کے لئے بھی سنچری بنائی تھی۔

ہندوستان چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 188رن سے ہرا کر دو میچوں کی سیریزمیں 1-0سے آگے چل رہا ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ یہاں بنگلہ دیش اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلا جائے گا۔