شمالی بھارت
ہورڈنگس میں یوگی کی تصاویر مٹانے پر دو ایف آئی آر درج
آزادی کا امرت مہا اتسو کے کئی ہورڈنگس میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کو مسخ کرنے کی بنا پر پولیس نے آج نامعلوم افراد کے خلاف دو کیس درج کیا۔

فیروز آباد: آزادی کا امرت مہا اتسو کے کئی ہورڈنگس میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کو مسخ کرنے کی بنا پر پولیس نے آج نامعلوم افراد کے خلاف دو کیس درج کیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روی رنجن نے بتایا کہ بلدیہ کی جانب سے لگائے گئے تین ہورڈنگس میں چیف منسٹر کے چہرہ کو مٹا دیا گیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے دو ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس واقعہ کا علم ہونے پر پولیس عہدیدار جائے وقوع کو پہنچے اور ہورڈنگس تبدیل کیے۔
پولیس نے بتایا کہ ہورڈنگس کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کرنے قریبی موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا اسکیان کیا جارہا ہے۔
فیروز آباد شہر کے بی جے پی صدر راکیش شنکھ وار نے دعویٰ کیا کہ 6 مقامات پر ہورڈنگس کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔