سوشیل میڈیا

10 سال پرانے آدھارکارڈسے متعلق حکومت کا بڑا اعلان

اگر آپ اپنا آدھار کارڈ وقت پر اپ ڈیٹ نہیں کرتے ہیں تو آپ کے اہم کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں، آدھار میں غلط معلومات کی وجہ سے آپ کئی اسکیموں کا فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے

نئی دہلی: اگر آپ کا آدھار 10 سال سے زیادہ پرانا ہے اور اسے کبھی اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے، تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے۔ حکومت نے آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ملک کے کروڑوں لوگوں کو بڑی راحت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

 اس کے تحت حکومت نے آدھار کارڈ کی تفصیلات مفت میں اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 14 جون تک بڑھا دی ہے۔ اس سے پہلے یہ آخری تاریخ 14 مارچ تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ اب آدھار رکھنے والوں کو شناخت اور ایڈریس پروف اپ لوڈ کرکے اپنا آدھار اپ ڈیٹ کرنے کے لیے 4 ماہ کا وقت مل گیا ہے۔ ایسے میں اگر آپ نے یہ اہم کام ابھی تک نہیں کرایا ہے تو اسے فوراً کر لیں۔

اگر آپ اپنا آدھار کارڈ وقت پر اپ ڈیٹ نہیں کرتے ہیں تو آپ کے اہم کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں، آدھار میں غلط معلومات کی وجہ سے آپ کئی اسکیموں کا فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے۔ تاہم، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ myAadhaar پورٹل پر جا کر مفت میں آدھار ڈیموگرافک کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ مفت سروس صرف myAadhaar پورٹل پر دستیاب ہے۔

اس کے ساتھ ہی، اگر آپ اپنا آدھار اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آدھار سینٹر جاتے ہیں، تو آپ کو اس کے لیے 50 روپے فیس ادا کرنے ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آدھار کارڈ آج کل سب سے اہم دستاویزات میں سے ایک ہے۔ سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے، بینک کھاتہ کھولنے، سم کارڈ خریدنے، مکان خریدنے یا پیسوں سے متعلق کسی دوسرے کام کے لیے آدھار کارڈ ضروری ہے۔ فکسڈ ڈپازٹ، میوچل فنڈز وغیرہ میں سرمایہ کاری کے لیے بھی آدھار کارڈ کو لازمی سمجھا جاتا ہے۔

UIDAI 10 سال سے زیادہ پرانا آدھار کارڈ استعمال کرنے والے لوگوں سے اپنی تمام معلومات کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ تاکہ آپ ہر قسم کی خدمات کے فوائد بآسانی حاصل کر سکیں۔ آپ myaadhaar.uidai.gov.in پر جا کر اس سے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

a3w
a3w