دہلیانٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

دلہن کا رقص، دُلہا رو پڑا – ویڈیو وائرل

شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کو اب تک 17 لاکھ سے زیادہ لوگ لائک کر چکے ہیں اور ہزاروں صارفین جذباتی تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ دلہن کی محبت اور دُلہا کا جذبہ دیکھ کر دل بھر آیا۔

نئی دہلی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا ہے، جس میں ایک ماراٹھی دلہن نے راجستھانی انداز میں ایسا دل موہ لینے والا رقص کیا کہ دُلہا اپنی خوشی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ ‘لُک چھپ نہ جاؤ جی’ جیسے مقبول راجستھانی گانے پر جب دلہن نے شادی کی تقریب میں انٹری دی، تو دُلہا ہی نہیں، بلکہ وہاں موجود تمام مہمانوں کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔

یہ جذباتی لمحہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب مراٹھی دلہن نے اپنی شادی میں مارواڑی (راجستھانی) روایتی لباس زیب تن کیا اور راجستھانی زبان میں مشہور گانے ‘چوہدری’ پر ڈانس کیا، جو کوک اسٹوڈیو کا سوپر ہٹ نمبر ہے۔ دلہن کا انداز دلکش تھا۔ دُلہا جب اپنی دلہن کو اس روپ میں دیکھتا ہے تو حیرت سے اسے تکتا رہ جاتا ہے، اور پھر اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہنے لگتے ہیں۔

5 جون کو ہوئی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کو اب تک 17 لاکھ سے زیادہ لوگ لائک کر چکے ہیں اور ہزاروں صارفین جذباتی تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ دلہن کی محبت اور دُلہا کا جذبہ دیکھ کر دل بھر آیا۔ ایک صارف نے لکھا:
“ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی فلمی سین آنکھوں کے سامنے چل رہا ہو، لیکن یہ حقیقی زندگی کی محبت تھی۔”

کمنٹس میں کئی افراد نے دلہن کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی ثقافت سے ہٹ کر اپنے شریکِ حیات اور سسرال کے کلچر کو اپنایا، جو بہت بڑی بات ہے۔ کچھ صارفین نے اس دلکش جوڑے کو نظر بد سے بچانے کے لیے نظر بٹو والے ایموجیز بھی شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جلپلی میں بڑے پیمانے پر مسمار کرنے کی مہم کا منصوبہ: FTL زون کے اندر 100 سے زیادہ غیر قانونی مکانات نشان زد!