انٹرٹینمنٹ

ہڈی میں خاتون کا گیٹ اپ بہت مشکل تھا: نواز الدین صدیقی

نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ہڈی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں نوازالدین ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ہڈی میں خاتون کا میک اپ اور لباس پہن کر رول کرنا بہت مشکل تھا۔

نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ہڈی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں نوازالدین ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔

اس فلم میں نوازالدین ایک خاتون اور ایک ٹرانس جینڈر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے خاتون کا گیٹ اپ اختیار کرنا بہت مشکل تھا۔

نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ ہر روز تیار ہونے میں تین گھنٹے لگتے تھے۔ جب میری بیٹی نے مجھے خاتون کے لباس میں دیکھا تو اسے بہت غصہ آیا لیکن اب وہ جانتی ہے کہ یہ صرف کردار کے لیے تھا۔

یہ فلم سال 2023 میں ریلیز ہوگی۔