بھارت

ہیرابین نے بامعنی زندگی گزاری: موہن بھاگوت

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے آج وزیراعظم نریندرمودی کی ماں ہیرابین مودی کے گزرجانے پراظہار تعزیت کیا۔

نئی دہلی: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے آج وزیراعظم نریندرمودی کی ماں ہیرابین مودی کے گزرجانے پراظہار تعزیت کیا۔

بھاگوت نے کہاکہ ہیرابین مودی زندگی بھراپنے اقدارکی پابند رہیں اور انہیں خدا پرغیرمتزلزل بھروسہ تھا حالانکہ انہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار دشواریوں کاسامناکیا۔

آرایس ایس سربراہ نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قابل احترام والدہ ہیرابین کی موت سے ایک انتہائی تپسیا کرنے شخصیت کاخاتمہ ہوا ہے۔

آرایس ایس کاہرسوئم سیوک انہیں خراج عقیدت پیش کرتاہے۔ ماتاجی زندگی بھراپنے اقدارکی پابند رہیں اورانہیں زندگی کی انتہائی دشواریوں کے باوجود خدا پرمکمل بھروسہ تھا انہوں نے فرائض کی پابنداوربامعنی زندگی گزاری۔

ہم اس دکھ کی گھڑی میں نریندر بھائی مودی اوران کے ارکان خاندان سے دلی اظہا ر تعزیت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے گاندھی نگرمیں اپنی ماں ہیرابین مودی کی آخری رسومات انجام دیں۔

a3w
a3w