شمالی بھارت

ماں کی آخری رسومات،مودی کو ممتابنرجی کامشورہ

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج یہاں ایک تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی سے کہاکہ آپ کی ماں ہماری بھی ماں ہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج یہاں ایک تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی سے کہاکہ آپ کی ماں ہماری بھی ماں ہے۔

مودی نے اس تقریب میں ہوڑااور نیوجلپائی گوڑی کے درمیان وندے بھارت اکسپریس کوآن لائن جھنڈی دکھائی۔ والدہ کی موت کے چند ہی گھنٹوں بعد مودی نے ور چول طریقہ سے اس تقریب میں شرکت کی۔ ممتابنرجی نے وزیراعظم سے کہاکہ برائے مہربانی تھوڑاآرام کرلیں۔

میں نہیں جانتی کہ آپ کی ماں کی موت پرکس طرح اظہا ر تعزیت کروں لیکن آپ کی ماں ہماری بھی ماں تھیں۔ مجھے اپنی ماں کی یاد بھی آرہی ہے۔

ممتابنرجی نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم مودی جمعہ کے روز جن 5 ریلوے پراجکٹس کا افتتاح کرنے والے ہیں ان کے منجملہ4 کا کام اس وقت شروع ہواتھاجب وہ وزیر ریلوے کے عہدہ پر فائز تھیں۔

وزیراعظم کئی پراجکٹس کا افتتاح کرنے مغربی بنگال کا دورہ کرنے والے تھے لیکن والدہ کی موت کی خبرملتے ہی انہیں گاندھی نگر روانہ ہونا پڑا۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیاکہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج بنگال میں مقرر پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

بنگال میں منعقدہ تقریب میں بی جے پی کارکنوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔جس کے بعد ممتابنرجی نے اسٹیج پر جانے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم ریلوے اشونی ویشنونے انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی بات پر اڑی رہیں۔

a3w
a3w