امریکہ و کینیڈا

چین میں کورونا کی صورتحال فکرمند: جوبائیڈن

جب بائیڈن سے ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ چینی حکام کووڈ۔ 19 کو کس طرح سنبھال رہے ہیں، تو انہوں نے کہا ’’ہاں... میں فکر مند ہوں۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ’فکرمند‘ ہیں کہ چینی حکام کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا اعادہ کیا کہ چین سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو

جب بائیڈن سے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ چینی حکام کووڈ۔ 19 کو کس طرح سنبھال رہے ہیں، تو انہوں نے کہا ’’ہاں… میں فکر مند ہوں۔

‘‘ انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں ہمیں ابھی جس پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ اگر آپ چین سے پرواز کر رہے ہیں تو آپ کو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چینی حکام بہت حساس ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا کے حوالے سے اپنی صفر کووڈ پالیسی میں نرمی کر رہا ہے اور جنوری میں اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔

برطانیہ، فرانس اور امریکہ ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ۔ 19 کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔